اولمپیئن منورالزمان ویٹیرین ہاکی لیگ فلڈ لائٹ: سینٹرل فٹنس ہاکی کلب اور بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کو 0-2سے جبکہ افتخار سید ہاکی کلب نے پی آئی ایچ ہاکی کلب کو 0-6 سے ہرادیا

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز – محمد وقاص شیخ) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اولمپیئن افتخار سید ہاکی گراؤنڈ میں اولمپیئن منورالزمان ویٹیرن ہاکی لیگ فلڈ لائٹ کے پانچویں دن کے پہلا میچ جو کہ سینٹرل فٹنس ہاکی کلب اور پی آئی ایچ ہاکی کلب کےدرمیان ہوا جو کہ 0-2  سے سینٹرل فٹنس ہاکی کلب نے جیت لیا سینٹرل فٹنس ہاکی کلب کی جانب سے دوسرے کوارٹر کے 9 منٹ میں امتیاز نے فیلڈ گول کیا بعد ازاں سینٹرل فٹنس ہاکی کلب کی جانب سے تیسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں عارف کی جانب سے فیلڈ گول کیآ جو کہ سینٹرل فٹنس ہاکی کلب کی جیت کا باعث بنا .جبکہ دوسرا میچ  افتخار سید ہاکی کلب اور پی آئی ایچ ہاکی کلب کے درمیان ہوا جس میں افتخار سید ہاکی کلب نے پی آئی ایچ کلب کو 0-6 سے ہرا یا.پہلا فیلڈ گول افتخار سید ہاکی کلب کی جانب سے پہلے کوارٹر 7ویں منٹ میں ظہیر نے کیا.افتخارسید ہاکی کلب کی جانب سے دوسرا فیلڈ گول پہلے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں شاداب نے کیا.

افتخار سید ہاکی کلب کے دوسرے کوارٹر کے 7ویں منٹ میں شاداب نے دوبارہ فیلڈ گول کیا. افتخار سید ہاکی کلب کے ظہیر نے تیسرے کوارٹر کے 3 منٹ میں فیلڈ گول کیا,اسکے بعد افتخار سید ہاکی کلب کے وحید نے پینیلٹی کارنر کے دوران تیسرے کوارٹر کے 6 منٹ میں گول کیا آخری فیلڈ گول تیسرے کوارٹر کے 7ویں منٹ میں افتخار سید ہاکی کلب کےاقبال نے گول کیا جسکے بعد افتخار سید ہاکی کلب نے بہترین پرفارمنس کے بعد میچ جیت لیا. مزکورہ دونوں میچز انتہائی دلچسپ رہے.ایمپائرنگ کے فرائض فرید منصور, فیصل,راجہ انور, قربان,فہد ,ارشد صدیقی نے سر انجام دیئے. اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے میچ انتہائی دلچسپی کیساتھ دیکھا. اس موقع پر کراچی کے تمام معززین, ہاکی آفیشلز کھلاڑیوں سمیت تمام اسپورٹس سے تعلق رکھنے والےافراد نے شرکت کی.اولمپیئن منورالزمان وینٹیرن ہاکی لیگ کے ساتویں دن میں دو میچز کھیلے جائیں گے جوکہ کے ڈبلیو اینڈ ایس بی ہاکی کلب اور  پاک فلیگ ہاکی کلب  کے درمیان 7:30 بجے کھیلا جائے گا,جبکہ دوسرا میچ  الفیصل ہاکی کلب اور بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کے درمیان آٹھ بجے کھیلا جائے گا.

fallow  us  on   facebook      https://www.facebook.com/sportsworldpk1