اُسامہ ، شمعون اور ثناء اللہ کا شاندار کھیل ،پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ نے نیوی کارساز کو 6-4 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی ۔

کراچی( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب نے نیوی کارساز کو 6-4 سے شکست دے کر فتو حات کا سلسلہ جاری رکھا ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب نے نیوی کارساز ہاکی ٹیم کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کو لو ہا منوا لیا اولمپےئن حنیف خان اور ڈاکٹر جنید جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ نمائشی ہاکی میچ میں فاتح پی آئی ایچ اکیڈمی ساؤتھ پنجاب کے اُسامہ نے دسویں اور چودھویں منٹ میں دو گول اور راؤ عدیل ، شمعون ، نعمان ، ثناء اللہ نے بالترتیب پچیسویں، اُنتیسویں ، اور پچپنویں منٹ میں ایک ایک گول کیا ۔ جبکہ نیوی کارساز ہاکی ٹیم کے وقاص نے سولہویں منٹ ، بلال نے سترھویں ، عمران نے بیسویں منٹ اور گل شیر نے چالیسویں منٹ میں ایک ایک گول کیا ۔