اٹک،ڈویژنل لیول سیکنڈری سکول مقابلوں میں ہاکی کا فائنل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک نے جیت لیا 

اٹک(سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈویژنل لیول سیکنڈری سکول مقابلوں میں ہاکی کا فائنل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک نے جیت لیا تفصیلات کے مطابق ڈویژنل لیول سیکنڈری سکول کھیلوں کے مقابلے میں ہاکی کا فائنل لیاقت علی خان ہاکی اسٹیڈیم اٹک گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک اور گورنمنٹ پائیلٹ سکول اٹک کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلامیہ سکول کی ہاکی ٹیم نے پائیلٹ سکول کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی اٹک عبدالشکور انجم تھے فائنل میچ جیتنے پر طلباء کے والدین اور معززین نے پرنسپل ملک محسن عباس کو مبارک باد دی ہے ۔