اکتسویں اے کے جی رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج ہوگا سعید اجمل انٹرنیشنل اکیڈمی کا سامنا شمیل سی سی سے ہو

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) 31ویں اے کے جی رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج (جمعہ) گذشتہ سال کی رنر اپ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شمیل سی سی کے مابین ڈھائی بجے دوپہر آغا خان جیم خانہ گارڈن ایسٹ کی سرسبز فیلڈ پر کھیلا جائے گا۔ اے کے جی کرکٹ کنوینر میر افضل بیگ کے مطابق پریذیڈنٹ آغا خان جیم خانہ اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی مکھی سلطان خیمانی گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر اے کے جی کے اعزازی سیکریٹری عبدالخالق پسنانی اور سینئر ممبر فنانس الامین تریانی، ممبر ٹورنامنٹ کمیٹی، حامد علی خان، عرفان سورانی، ٹیسٹ اسکورر سید عمران علی، میدیا منیجر محمد نظام و دیگر بھی موجود ہونگے۔ٹورنامنٹ میں 12شریک ٹیموں کو 4,4کے 3گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ ’اے‘ دفاعی چمپئن ڈالر ایست، ایکمی ٹیکنالوجیزاینڈ ایمرجنگ اکیڈمی، زی اسٹیٹ، جعفر برادرز، گروپ ’بی‘ سعید اجمل انٹرنیشنل اکیڈمی، ٹپال سی سی ، عمر سی سی، شمیل سی سی اور گروپ ’سی‘ آغا خان جیم خانہ، سونی ایسوسی ایٹس،آغا اسٹیل اور قاسمی سی سی پر مشتمل ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ 2ٹیمیں براہ راست کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ 2بیسٹ لوزر کو بھی کوارٹر فائنل میں جگہ ملے گی۔