ایتھلیٹکس پیرو میراتھن ریس : مردوں کا مقابلہ مراکو کے رشید جبکہ خواتین کی ریس فرانس کی نیتھلی نے جیت لی

پیرو ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پیرو میں ہوالے والی میراتھن ریس کے افتتاحی روز مردوں کا مقابلہ مراکو کے رشید جبکہ خواتین کی ریس فرانس کی نیتھلی نے جیت لی ہے۔ پیرو کے پہاڑوں پر میراتھن ریس کا میلہ منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے مشکل ٹریک پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔شرکا نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے بھرپور محنت کی۔ مراکو کے راشد ال مورابتی نے مردوں کے ایونٹ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے پہلا مرحلہ اپنے نام کیا، خواتین کی کیٹیگری میں فرانس کی نیتھلی نے میدان مارا۔