پی ایس ایل بخار , اگر ایتھلیٹ ہوتیں تو کرکٹر بننا پسند کرتی اور عمران خان کو پسند کرتی , اداکارہ ماہرہ خان

دبئی (سپورٹس ورلڈ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ اور پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ اگر وہ ایتھلیٹ ہوتیں تو کرکٹر بننا پسند کرتیں اور عمران خان کو پسند کرتیں ۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں اسپورٹس وومن نہیں ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میں ایک ایتھلیٹ ہوتی۔ماہرہ خان نے کہا کہ اسپورٹس شخصیت ہونا بھی اداکاری کی طرح ہی ہے، جب آپ اچھا پرمارم کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں اور جب آپ اچھا پرفارم نہیں کرتے تو پھر آؤٹ ہو جاتے ہیں۔بالی وڈ فلم ورنا میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے مزید کہا کہ کرکٹ اور فٹبال کو میرے خاندان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا تاثر پیش کرنے کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے قوم اپنے اندر اچھا ثاثر پیدا کرے، اسی طرح سے ہم دنیا کے سامنے ملک کا اچھا ثاثر پیش کر سکتے ہیں۔ماہرہ خان نے پاکستان میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی کے لیے بھی اچھی امید کا اظہار کیا۔

 

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/