ایسکو اوراسلام آباد ہاکس نے این بی پی آئی سی اے سپر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) کلاسک کلب، ڈائمنڈ کلب، ایسکو اوراسلام آباد ہاکس نے این بی پی آئی سی اے سپر کرکٹ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور سیمی فائنل مقابلے (کل) پیر کو کھیلے جائیں گے، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کلاسک کلب اور ڈائمنڈ کلب کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔مرغزار گراؤنڈ میں ایسکو اور اسلام آباد ہاکس کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 دسمبر کو ڈائمنڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔گروپ اے میں لکی سٹار، ایسکو، نیشنل کلب اور الیون سٹار، گروپ بی میں ماجد میموریل کلب، کیپیٹل جم خانہ، المسلم کلب اور ڈائمنڈ کلب، گروپ سی میں قائد اعظم کلب، آل لکی سٹار، کنگ جم خانہ اور اسلام آباد ہاکس جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب کلب، کلاسک کلب، راول ٹاؤن کلب اور اسلام آباد جم خانہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔