ایس او ایس پاکستا ن سویٹ ہومز کی پی سی بی ،اے ایچ ایف گرلز کپ کرکٹ فائنل میں جیت

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز: تصاویر:مدثراقبال) ایس او ایس پاکستا ن سویٹ ہومز نے مشعل کو ہرا کر پی سی بی ،اے ایچ ایف گرلز کپ کرکٹ فائنل جیت لیا، مرغزار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے فا ئنل میں ایس او ایس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 162رنز بنائے جواب میں مشعل چیئرٹی سکولز کی ٹیم 79رنز بنا سکی اس طرح ایس او ایس نے 83رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ،آسٹریلین ہائی کمیشن ،پاکستان
Mudassar Photo 1 (8)
کرکٹ بورڈ اور سرینا ہوٹل کے اشتراک سے ہونے والے فائنل میں شائقین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ، چھ چھکوں کی مدد سے 77رنز بنانے والی شبنم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی شبنم نے ہی حاصل کیم بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ایس او
Mudassar Photo 1 (2)

Mudassar Photo 1 (3)
ایس کی نادیہ بہترین بلے باز گل ناز جبکہ ماریہ کو سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا، ثنا گل، سونیا، شگفتہ، زینب ، گل ناز کو بھی اعلی
کارکردگی پر انعامات دیئے گئے ، پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمیشن مارگریٹ ایڈمسن اور سی ای او سرینا ہوٹلز عزیز بولانی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آسڑیلین ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج نوجوان بچیوں کی جانب سے بہترین بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ دیکھنے کو ملی، انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تریبیت دینے پر پی سی بی اور سرینا کو مبارک باد پیش کی، سی ای او سرینا عزیز بولانی کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ ملک میں خواتین کو مردو ں کے برابر کھیلوں کی سہولیات دینے کے عزم پر کارفرما ہے اور وہ سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت نوجوان بچوں اور بچیوں کو مختلف کھیلوں میں سہولیات فراہم کرنے
میں اپنا کردار ادا کرینگے، نوجوان بچیوں کو دو روز تک پی سی بی کے بہترین کوچز کے زیر نگرانی تربیت فراہم کی گئی۔
Mudassar Photo 1 (22)