ایس پی ایس کلب نے جواد کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا ایس ایم افضل میموریل اینڈ بندیشہ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایس پی ایس کلب نےجواد کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تیسرا ایس ایم افضل میموریل اینڈ بندیشہ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ، ایس پی ایس کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے جواد کلب کے بلے باز بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دئیے ، جواد کلب کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے 124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،،،رضوان انصاری 47 رنز بناکر نمایاں رہے،،،،ایس پی ایس کلب کے محمد نعیم اور محمد لئیق نے تین تین ،محمد اشرف نے دو جبکہ زیاب خان اور محمد سمیع نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،،،،جواب میں ایس پی ایس کلب نے 28 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ،،،محمد سمیع 53 ، محمد سلیمان 38 اور آصف علی جونئیر 18 رنز بناکر نمایاں رہے،،، میچ میں عمدہ کارکردگی پر محمد سمیع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔۔