ایشیاء کپ 2018، ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے37.1ایک اوور میں116 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

دوبئی(سپورٹس ورلڈ نیوز) یو اے ای میں کھیلے جارہے ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے37.1 اوور میں 3.12کی ایوریج سے 116رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ اور اسنے پاکستان کو جیت کے لئے117کا ٹارگٹ دیاہے۔ قبل ازیں ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، ہانگ کانگ کی ٹیم کا آغاز ہی اچھا نہ ہوا اسکی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں 17کے مجموعی سکور پر گر گئی جسکے بعد کھلاڑیوں کا آنا جانا لگارہا۔ہانگ کانگ کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بالروں کے سامنے ڈٹ کہ نہ کھیل سکا اور ایک کے بعد ایک آوٹ ہوتاچلا گیا ۔ہانگ کانگ کی جانب سے اعزاز خان نے27، کے ڈی شان نے26اور کپتان انشمان رتھ نے قابل ذکر19رنز بنائے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 36رنز دیکر تین۔ حسن علی نے27رنز دے کردو۔شاداب خان نے32رنز دے کر دو جبکہ فہیم اشرف نے18رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔