ایشیز سیریز ایڈیلیڈ ٹیسٹ ، مچل سٹارک اور جوش ہیرل کی تباہ کن باولنگ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 120رنز سے شکست دے دی، ٹیم آسٹریلیا کو 5میچوں کی سیریز میں2-0سے برتری حاصل ہو گئی

ایڈیلیڈ (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایڈ یلیڈ آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں میں میزبان آسٹریلیا نے باولرز مچل سٹارک اور جوش ہیرل ووڈکی تباہ کن باولنگ کے بدولت مہمان انگلیند کی ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کر تے ہوئے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو۔صفر سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔  آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 126 رنز کی اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے 176 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو برطانوی بلے باز مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی طوفانی باﺅلنگ کی تاب نہ لا سکے اور پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹون مین نے 36، جیمز وینس نے 15، ڈیوڈ ملان نے 29، کرس ووکس نے 5، معین علی نے 2، جونی بیرسٹو نے 36، کریگ اوورٹن نے 7، سٹورٹ براڈ نے 8 رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن کوئی سکور نہ بنا سکے۔  آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے طوفانی باﺅلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 2,2 شکار کئے جبکہ پیٹ کومنز نے 1 وکٹ حاصل کی۔  قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 422 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 277 رنز پر آﺅٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئے۔ آسٹریلیا نے فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگا پڑا اور پوری آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلئے 354 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری برطانوی ٹیم 233 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔