ایشین انڈر18 ہاکی : پاکستان نے چین کو 0-6سے شکست دے کرکامیابی حاصل کرلی

ڈھاکہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایشین انڈر18 ہاکی : پاکستان نے چین کو سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق ایشین انڈر ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چین کو چھ ۔صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں چین کی ٹیم نے اچھاکھیل پیش کیا گو کہ چین کی ٹیم اس ہاف میں کوئی گول نہ کر سکی تاہم اسنے پاکستان کو ایک گول سے زائد سکور کرنے سے روکے رکھا ۔ یوں پہلے ہاف کا اختتام ایک ۔صفر کے سکور پر ہوا۔ دوسرے ہاف کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کی ٹیم نے چین کی گول پوسٹوں پر حملے شروع کر دئیے اور چینی ٹیم کو سنبھلے کا قطعی موقع نہیں دیا۔پاکستان کی جانب سے جنید منظور، عدیل لطیف اورمعین شکیل نے زبر دست کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔ پاکستان کی جانب سے امجد نے دو ،افراز نے دو ، علی عزیز اور خیر اللہ نے ایک ایک گول سکور کئے ۔

kamran-ashraf-hocky

پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی پرٹیم کے کوچ اولمپئین کامران اشرف نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر آنے والے مقابلے میں ان کی پرفارمنس بہترسے بہتر ہوتی جارہی ہے جو کہ ایک مثبت پہلو ہے۔کامران اشرف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اگر ہمارے کھلاڑی اسی جذبہ کے ساتھ کھیلتے رہے تو نہ صرف ہم باآسانی فائنل میں جگہہ بنا لیں گے بلکہ ٹائیٹل بھی جیتے گی۔

follow us on facebook    https://www.facebook.com/sportsworldpk.web