ایشین انڈور اور ورلڈ ان ڈور اتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لئے ٹرائلز 30دسمبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونگے : اصغر گل

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) چیف کوچ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اصغر گل نے سال 2018میں ایران میں ہونے والی ایشین انڈور اور ورلڈ ان ڈور اتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لئے 30دسمبر کو ٹرائلز کا اعلان کر دیا ہے ۔ سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اصغر گلنے بتایا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سر براہ جنرل(ر) اکرم ساہی کی ہدایت کی روشنی میں ایران میں یکم سے تین مارچ تک ہونے والی ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کی چار سو ضرب چار میٹر ریلے۔ چار سو میٹر ریس ۔ 60میٹر ریس کے علاوہ ٹرپل جمپ ولانگ جمپ کے ٹرائلز لئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کس کس ایونٹ میں کون سا کھلاڑی شرکت کے لےئے بھیجا جائے گا اسکے حوالے سے حتمی فیصلہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ایشین ریکارڈز کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ جبکہ مارچ میں بر منگھم میں ہونے والی ورلڈ انڈور چیمپین شپ میں چار سو میٹر یا پھر ساٹھ میٹر ریس کے لئے ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔اصغر گل نے بتایا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کا کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں زور و شور سے جا ری ہے جہاں پاکستانی اتھلیٹس اپنے کوچز کی نگرانی میں دن رات محنت اور کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ نہ صرف ان ڈور بلکہ ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے پرفارم کر سکیں۔ اصگر گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان اتھلیتکس فیڈریشن نے پی ایس بی کو جونئیر اتھلیٹس کے لئے کیم کی بھی درخواست کر رکھی ہے اور امید ہے کہ پی ایس بی اسکی بھی ایک آدھ روز میں منظوری دے دے گی۔