ایشین بیچ گیمز :پاکستان نے جو جیسٹجو میں چار میڈلز اپنے نام کر لئے

داننگ ۔ویتنام (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایشین بیچ گیمز :پاکستان نے جو جیسٹجو میں چار میڈلز اپنے نام کر لئے تفصیلات کے مطابق داننگ ویتنام میں جاری پانچویں ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے چار میڈلز ایک سلور اور تین براونز اپنے نام کر لئے ہیں پاکستان نے یہ چاروں میڈلز جو جیسٹجو کے مینز اور وویمنز کے ایونٹس میں حاصل کئے ہیں، پاکستان کی جانب سے میڈلز ٹیبل پر کھاتا کھولتے ہوئے پہلا میڈل جو جیسٹجو کے کھیل کی چورانوے پلس کی کیٹگری میں احمد بٹ نے حاصل کیا جو کہ سلور میڈل تھا۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے دفاعی ورلڈچیمپئین الہامدی یحیے نے فائنل میں پاکستان کے احمد بٹ کو شکست دی ۔پاکستان کے لئے دوسرا میڈل۶۹ کلو کی ویٹ کیٹگری میں حمزہ میر نے (براونز) جیتا۔پاکستان کے لئے تیسرا میڈل منفی ۹۴ ویٹ کیٹگری میں عابد محمود نے (براونز) جیتا۔جو جیسٹجو کے ایونٹ کے پہلے روز پاکستان کے لئے چوتھا میڈل پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں مریم اور ہماریا عاشق نے ویمنز ڈبلز کے ایونٹ میں(براونز) جتیا۔ یوں پاکستان جو جیسٹجو ٹیم نے پہلے روز عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لئے چار میڈلز جیت لئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی اس کامیابی کے حو الے سے گفتگو کرتے ہوئے جو جیسٹجو فیڈریشن کے صدرخلیل احمد خان نے کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو قوم کی دُعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کل اور پرسوں ہونے والے مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی جیت کے لئے میدان میں اتریں اور پاکستان کے لئے مذید کامیابیاں سمیٹیں گے۔سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میڈل پہنانے کی تقریب کے مہمان خصوصی انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے سر براہ تھامس بیچ تھے جنہوں نے ایشین اولمپک ایسوسی ایشن کے سربراہ شیخ احمد الصباح کے ہمراہ کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔یاد رہے کہ پانچویں ایشین بیچ گیمز میں جو جیسٹجو کے مقابلے دو روز تک مذید جاری رہیں گے۔آج اتوار کے روز مجموعی طور پر آٹھ بگولڈمیڈلز کا فیصلہ ہوا ۔ کل سات مذید گولڈ میڈلز کے حوالے سے فیصلہ ہوگاجبکہ پر سوں جو جیسٹجو کے ایونٹ کے آخری روز تین گولڈ میڈلز کے لئے جنگ ہوگی ۔یاد رہے کہ پا کستان کے سولہ مرد و خواتین کھلاڑی جو جیسٹجو میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ju-jistju0

follow us on facebook             https://www.facebook.com/sportsworldpk.web