پاکستانی دستہ ایشین بیچ گیمز گیمزمیں شرکت کے لئے ویتنام پہنچ گیا

اسلا م آباد  (سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستانی دستہ ایشین بیچ گیمز گیمزمیں شرکت کے لئے ویتنام پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق پانچویں ایشین بیچ گیمز کے سلسلہ میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں والی بال،ھینڈبال،اور جو جیسٹو کے مقابلوں کا آغاز کل پچیس ستمبر بروز اتوار سے ہوگا ۔ کل ہونے والے جو جیسٹو کے مقابلوں میں تین گولڈمیڈلز کا فیصلہ ہوگا ۔جبکہ باڈی بلڈنگ کے مقابلوں کا آغاز ستائیس ستمبر سے اورریسلنگ کے مقابلوں کا آغاز تیس ستمبر سے ہوگا۔پانچویں ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کا دستہ ویتنام پہنچ گیا ہے جس میں والی بال کے(چھ)،ھینڈبال کے (تیرہ)،جو جیسٹو کے ( سترہ)،کریش کے (چار ) اور باڈی بلڈنگ کے(پانچ) کھلاڑی شامل ہیں پاکستان ریسلنگ کے(چھ) کھلاڑی28  ستمبر کو ویتنام روانہ ہونگے جہاں انکے مقابلے تیس ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔ ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کی آٹھ رکنی کبڈی ٹیم پہلے ہی ویتنام پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ان گیمز کے لئے حکومت سے پیسنٹھ رکنی دستہ بھجوانے کی درخواست کی تھی مگرحکومت  کی جانب سے پچپن رکنی دستہ کی اجازت دی تھی جس کے بعد اب باڈی بلڈنگ اور کریش کی ٹیمیں اپنے خرچ پر ان گیمز میں شرکت کریں گیں۔

asian-beach

 

follow us on facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk.web