ایشین سائیکلنگ چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی سائیکلینگ ٹیم کا تربیتی کیمپ وقفہ کے بعد اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگیا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام فروری میں ملائشیاء میں ہونے والی ایشین سائیکلنگ چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی سائیکلینگ ٹیم کا تربیتی کیمپ محرم الحرام کے وقفہ کے بعد اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کی جانب سے لگائے جانے والے اس تر بیتی کیمپ میں سات مرد اور ایک خاتون کھلاڑی کو بلایا گیا ہے یہ بات قومی سائیکلینگ ٹیم کے کوچ سردار نزاکت نے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں محسن خان،محمد فرمان۔حبیب اللہ جونئیر،عون رضا،تابش علی،محمد عمران،احمد زیب اور خاتون کھلاڑی راجیہ شبیر زیر تربیت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایشئین چیمئین شپ میں تین کیٹگتیز ۔جونئیر۔انڈر 23۔اورایلیٹ کیٹگریز میں مقابلے ہوتے ہیں۔گو کہ اس حوالے سے ابھی پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ پاکستان کن کن کیٹگریز میں شر کت کرے گا۔تاہم توقع ہے کہ پاکستان سبھی کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی کم وسائل اور آلات کے باوجود پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن جس طرح کھلاڑیوں اور کھیل کو لیکر چل رہی ہے وہ بذات خود بہت بڑا کارنامہ ہے ،مشکل ترین حالات میں سیکر ٹری پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے دن رات کوششیں کر کے سائیکلینگ کر کھیل کو نہ صرف زندہ رکھا ہوا ہے بلکہ اسے فروغ بھی دے رہے ہیں۔