ایشین فٹسال کپ فائنل : ایرانی فٹسال ٹیم نے جاپان کی ٹیم کو4-0سے شکست دے کر ایشین فٹسال چیمپین ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

چائینیز تائی پائی (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایشین فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام چائینیز تائی پائی میں کھیلے جارہے ایشین فٹسال کپ کے فائنل میں جاپان کی ٹیم کو4-0سے شکست دے کر ایشین فٹسال چیمپین ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ایران کی ٹیم جس نے 2016میں فیفا کے زیر اہتمام کولمبیا میں کھیلے جا رہے فٹسال ورلڈ کپ میں براونز میڈل اپنے نام کیا تھا۔ چائینیز تائی پائی میں ایک بار پھر ایرانی ٹیم نے ایشیاء بھر سے اس ایونٹ میں شریک ٹیموں کو پچھاڑ ڈالا۔اس ایونٹ میں ایران کی ٹیم نے اپنی حریف ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ 46گول کئے۔ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی ایران ہی کے کھلاڑی حین طیبی نے حاصل کیا جنہوں نے14 گولز سکور کئے۔جبکہ ایونٹ کا بیسٹ پلئیر بھی ایرانی کھلاڑی علی اصغر حسن زادہ قرار پائے۔ یہاں قابل ذکر اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایران انڈور ٹیم سپورٹس میں اپنا لوہا منوا رہا ہے جہاں اسکی فٹسال ٹیم 2016میں ورلڈ نمر تین ٹہری تھی اور اب ایشین چیمپین قرار پائی ہے اسی طرح ایرانی ٹیم دو روز قبل ہونے والے ان ڈور ہاکی ورلڈ کپ بر لن میں بھی براونز میڈل جتنے میں کامیاب رہی ہے ۔ایران کی انڈور ٹیم سپورٹس میں اس کار کردگی سے باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کھیل کے میدان میں کس تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/