ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا چیمپئن شپ13 سے 17 دسمبر تک کوالالمپور، ملائیشیاء4 میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز)ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے قومی نیٹ بال ٹیم کا اعلان آج جمعہ کو کیا جائے گا۔ یہ چیمپئن شپ13 سے 17 دسمبر تک کوالالمپور، ملائیشیاء4 میں کھیلی جائے گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑی کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، کوچنگ کے فرائض انوار احمد انصاری انجام دے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت برونائی ، سنگاپور، ملائیشیاء4 ، ہانگ کانگ، بھارت ، سری لنکا، جاپان اور تائیوان کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے تربیتی کیمپ میں سخت محنت کی اور امید ہے کہ ایشین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرے گی۔ واضع رہے کہ قومی ٹیم نے گذشتہ برس چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔