ایشین گیمزکیلئے قومی ہاکی ٹیم نے بھرپورتیاری کی ہے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں :اولمپئین حسن سردار

جکارتہ (سپورتس ورلڈ نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کے مینیجراولمپئین حسن سردار نے کہا ہے کہ ایشین گیمزکیلئے قومی ہاکی ٹیم نے بھرپورتیاری کی ہے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں چار ماہ قبل جب ٹیم ہمیں ملی تھی تووہ مسلسل شکست سے دوچارہورہی تھی اور اپنا اعتمادکھوچکی تھی مگر ہیڈ کوچ رولینڈآلٹمین، اسسٹنٹ کوچزمحمدثقلین ،ریحان بٹ اورفزیکل ٹرینر ڈینےئل بیری نے ٹیم کی کارکردگی کوبہتربنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ٹیم تیزی سے بہتری کیجانب گامزن ہیں پچھلے ٹورنامنٹس میں گوکہ ہم کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کرسکے مگر ہم نے اولمپک چیمپئین اور ورلڈ نمبر2 ارجنٹینا کو4-1 سے شکست دی بیلجئیم سے میچ ڈرا کیا ٹیم کامورال بہت بلند ہے اور ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں حسن سردار کامزیدکہنا تھا کہ دنیا میں ہاکی کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے جبکہ ہاکی میں نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیا جاسکتا نوآف سائڈ رول،ٹرننگ اور سوکر کی طرح تیزرفتار کھیل کی وجہ سے کوئی بھی چھوٹی ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے ایشین گیمز میں ملائشیاء ،بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان سخت حریف ہیں ہم اس میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی ورلڈ رینکنگ کوبھی بہتر بنانا چاہتے ہیں دریں اثناء پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہفتے کی شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک فلڈلائٹس میں آ سڑوٹرف سینایان ہاکی اسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ رولینڈ والٹمین کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا اس موقع پرٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محمدثقلین، ریحان بٹ اور فزیوڈینےئل بیری بھی موجودتھے دریں اثناء 18 ویں ایشین گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ میں کل بروز پیر مورخہ 13 اگست کوپاکستان کامقابلہ کوریا سے ہوگا جبکہ فٹبال میں منگل 14 اگست کو پاکستان اور ویت نام کی ٹیمیں مدمقابل ہوگی