ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے افتتاحی میچ ، ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی میں کھیلے جا رہے ایمرجنگ ایشیا کپ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ آج کراچی میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کے گروپ ‘اے میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جبکہ گروپ ‘بی میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کے گروپ بی کے تمام 6 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔ایمرجنگ ایشیا کپ میں آج دن کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،جبکہ دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان ڈی ایچ اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔