این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں آزاد کرکٹ اکیڈمی نے این بی پی کرکٹ اکیڈ می کوپانچ وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں آزاد کرکٹ اکیڈمی نے این بی پی کرکٹ اکیڈمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔اس میچ میں انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد نے عباد خان کو مین آ ف دی میچ قرار دیا این بی پی کرکٹ اکیڈ می نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز اسکور کیا محمد کاشف نے 31 رنزبنائے جبکہ عبداللہ غوری، طحہ صدیقی ،ابراہیم احمد،عباد خان نے2-2 وکٹیں حاصل کی جواب میں آزاد کرکٹ اکیڈمی نے5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقرر اوورز میں مطوبہ اسکور مکمل کیا علی شنواری نے 14 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ریفری علیم خان موسی امپائر فہیم احمداور محمدیونس جبکہ سید تیمور عالم نے اسکورر کے فرائض انجام دئے۔ آج بروز جمعرات معین خان کرکٹ گراونڈ پرمعمار کرکٹ اکیڈمی اورمعین خان کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔

عظمت اللہ خان

AZMAT ULLAH KHAN
PRO SPORTS NBP