این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ ،معمار کرکٹ اکیڈمی نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کو 22 رنز سے شکست دیدی

کراچی ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں معین خان کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں معمار کرکٹ اکیڈمی نے معین خان کرکٹ اکیڈمی کو 22 رنز سے شکست دیدی ۔اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹرمعین خان نے شاہ زیب محسود کو مین آ ف دی میچ قرار دیا جنہوں نے شاند ارآل رانڈکارکرداگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے 43 رنز 3 کھلاڑی آوٹ اور 2 کیچ کئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے معمار کرکٹ اکیڈمی نے مقرر 25 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنزاسکور کیا عمار زیب نے 5چوکو ں کی مد د سے 42 شاہ زیب محسود نے 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے اور ناوٹ آوٹ رہے جبکہ رومیل سوریش نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو اورمعاز خرم نے 40 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں معین خان اکیڈمی نے مقرر اوورز میں آل آوٹ 154 رنز اسکوربنایاشارق سرور نے چھ چوکوں کی مدد سے 43 قمرعباس نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے25 رنز بنائے خالد شاہ نے 31 رنز دیکر 4 احمرشاہ نے 39 رنز دیکر3 شاہ زیب محسود نے 30 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا ۔ریفری شاہد نواب امپائرنذیربٹ اورعرفان الدین جبکہ خیام حسین نے اسکورر کے فرائض انجام دئے۔ آج بروزجمعہ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈ کلفٹن پرآزاد کرکٹ اکیڈمی اورشیروانی کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔