این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ ، آزاد کرکٹ اکیڈمی نے شروانی کرکٹ اکیڈمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز ) این بی پی انٹر اکیڈمی انڈر – 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈکلفٹن پر کھیلے گئے میچ میں سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی ارشد حسین مہمان خصوصی تھے اس میچ میں انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد نے ارباز خان کو مین آ ف دی میچ قرار دیا . آزاد کرکٹ اکیڈمی نے شروانی کرکٹ اکیڈمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی . آزاد اکیڈمی نے ٹاس جیت کر شروانی اکیڈمی کوپہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا شروانی اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنزاسکور کیا زعیم رضوی نے تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے طحہ صدیقی ،عبداللہ غوری نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں آزاد اکیڈمی نے 16 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطوبہ حدف پورا کیا ارباز خان نے 39 گیندو ں پر 42 رنز بنائے شروانی اکیڈمی کی جانب سے کو ئی بھی بولر وکٹ حاصل نہیں کرسکا۔ریفری شاہد نواب امپائرعمران جاویداورعرفان الدین جبکہ خیام حسین نے اسکورر کے فرائض انجام دئے۔ آج بروزہفتہ دو میچ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراونڈ کلفٹن پرکھیلے جائینگے پہلا میچ صبح9:00 بجے معمار کرکٹ اکیڈمی اور وائٹل فائیوجبکہ دوسرا میچ دوپہر1:00 بجے نیشنل بینک کرکٹ اکیڈمی اور داود کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلاجائیگا۔