اے سی بی ایس ایشین بلیرڈ چیمپئین شپ میں پاکستان محمد آصف،محمد بلال، کو شکست کا سامنا

الفجیرہ قطر(سپورٹس ورلڈ نیوز) اے سی بی ایس ایشین بلیرڈ چیمپئین شپ میں پاکستان محمد آصف،محمد بلال، کو شکست کا سامنا ،الفجیرہ قطر میں کھیلے جارہے پہلے اے سی بی ایس ا یشین بلےئرڈ سپورٹس چئیمپئین شپ 2016 سنوکر سنگل (15 ریڈ) کے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے پاکستان کے محمد آصف کو0-5 سے (65-17, 83-56, 75-41, 63-07(56), 61-17(59) شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے پر ی کوا ٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے قطر کے احمد سیف کو 2-4سے(07-65, 69-13(68), 72-40, 62-55, 44-57, 70-39) جبکہ پاکستان کے محمد آصف نے یو اے ای کے سیف الشمسی کو2-4سے(46-66, 63-26, 60-57, 94-21(61), 37-75, 67-25) شکست دے کر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ کواٹر فائنل میں پاکستان کے محمد بلال کا مقابلہ سعودی عرب کے عمر الجیلانی کے ساتھ ہوا جس میں سعودی کھلاڑی نے محمد بلال کو1-4سے(65-17, 57-08, 13-51, 68-64, 57-51) شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا – جبکہ دوسرے کواٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے عراق کے علی جلیل علی کو 4-1 سے  (37-77, 98-0, 75-29(54), 78-12, 85-0) شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جہاں سیمی فائنل میں انہیں ایرانی کھلاڑی عامر سرکوش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔