باؤ نس کلب نے 12 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا ,باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم جائیگی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ کو رٹ پر منعقد ہونے والا 12 واں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل باؤنس کلب نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد نشترکلب کو 47-47 پوائنٹس سے شکست دیکر جیب لیا ہاف ٹائم میں اسکور 15-26 تھا فائنل کے مہمان خصوصی نیشنل بینک SMD کے سربراہ ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی تھے جنھوں نے نقد اور دیگرانعامات تقسیم کئے اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان،کرنل سید بصیر عالم ، غلام محمد خان ، محفوظ الحق ، عبدالناصر ،امجد علی خان ، یعقوب قادری ، محمد یعقوب عظمت اللہ خان ، سید ابن حسن ، محمددانش اور دیگر موجود تھے ارتضیٰ کاظمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ نیشنل بینک ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے جو مدد کرسکتا ہے وہ کرتا رہے گا ہ ٹورنامنٹ ہر سال نیشنل بینک اسپانسر کر تے گا اور اس کی انعامی رقم میں اضافہ بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی خواہش ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ہو اور اس اہم شعبے کی طرف نیشنل بینک بھر پور توجہ دے رہاہے اور دیتا رہے گا انہوں نے منتظین کی درخواست پر قومی ڈیپارٹمنٹل چمپیئن شپ کے لئے انعامات اور آرام باغ کورٹ کی فلڈ لائٹس اور رنگ وروغن اور دیگر تعمیراتی کا م کرائے جاتے رہنگے اس موقع پر اویس اسد خان نے خطبہ استقبالیہ کے کلما ت ادا کئے جبکہ غلام محمدخان نے ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی جبکہ طارق حسین نے نظامت کے فرائض انجا م دئے فائنل میں پہلے 2 کواٹر میں باؤنس اور دوسرے 2 کواٹر ز میں نشترکلب کو برتری حاصل رہی باونس کلب کی جانب سے شاہ میر نے 15 ڈاکٹر عاطف نے 12 اور مبشر حسین نے 10 پوائنٹس اسکور ئے جبکہ نشترکلب کی جانب سے ایم شبیر نے 20 علی چن زیب نے 10 اور طلحہ امجد نے 9 پوائنٹس اسکور کئے ظفر اقبال ، جاوید احمدخان ، اور عامر غیاث نے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ زعیمہ خاتون ، اقرااویس ،نزاکت خان ، ممتاز احمدنے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے تقریب میں نیشنل بینک کی جانب سے باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں مدد کر نے پر بلدیہ جنوبی کے کوآرڈینٹر حبیب حسن بلوچ کو تمغہ حسن کا ر کردگی دیا گیا۔