بائیسویں نہال صدیقی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ،افتتاحی میچ ملیر اسپورٹس نے سعود آباد جیم خانہ کو 16رنز سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) گینز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ نہال صدیقی مرحوم کی زون چار کے کلبوں اور کرکرٹرز کے لئے کی گئی حوصلہ افزائی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کا تعاون ٹورنامنٹ کے لئے ہر سال جاری رہیگا ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی اورنگزیب سلطان نے 22ویں نہاں صدیقی رمضان ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برائٹ کرکٹ گراؤنڈ پر کیا اس موقع پر عتیق صدیقی ٹورنامنٹ سیکریٹری نے کہاکہ وہ اپنے مرحوم والد کے مشن کو جاری رکھے گے اور تادم مرگ والد کے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے اس موقع پر PTVاسپورٹس اینکر علی سلمان ،ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب کے چیئر مین معراج الحق ،فرسٹ کلاس کرکٹر ندیم شاہ ،امپائر رحمان بہادر ،خالد محمود اور عابد بخاری بھی موجود تھے بعد ازاں مہمان خصوصی اورنگزیب سلطان نے ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔افتتاحی میچ میں ملیر اسپورٹس نے سعود آباد جیم خانہ کو 16رنز سے شکست دیدی ملیر اسپورٹس نے 7وکٹوں پر 154رنز اسکور کئے امیر زیب نے نصف سنچری 52،جواد الحسنین 37اور عامر ادریس نے 30رنز اسکور کئے حسان نے 4اور احمد نے 3وکٹیں حاصل کیں جواب میں سعود آباد جیم خانہ138رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی احسن خان 37،ولید احمد 34اور نوشاد نے 20رنز اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے اسپنر جواد الحسنین نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں اور عدیل جہانزیب نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔