بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) بائیسویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ چیمپئن شپ کے تیسرے روز کے اختتام پر شبیر اقبال پروفیشنلز کیٹیگری میں دس انڈر پار کے ساتھ سر فہرست ہیں۔ چیمپیئن شپ کے تیسرے روز مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ جن میں محمد شریف، جاوید عنائیت اور ذیشان خان، بالترتیب امیچرز، سینئر پروفیشنلز اورجونیئرپروفیشنلز اور خواتین کی کیٹیگریز میں سب سے آگے ہیں۔

ایونٹ کے تیسرے روز کے میچوں میں 300سے زائد مرد اور خواتین گالفرز نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔ لیڈیز، سینئیرز، ویٹرنز اورجونئیرز کیٹیگیریز کے نتائج کچھ دیر میں بھیجے جائیں گے۔