باسکٹ بال بارہویں نیشنل بنک کپ ٹورنامنٹ : عسکری الفاذ اور نشتر کلب نے کامیابی سمیٹ لی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ” 12واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں میں لیگ میچز کا میابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔گزشتہ روزہ کھیلے گئے آخری 2لیگ میچز کے فیصلے ہوگئے جس کے مطابق پہلا میچ عسکری الفاذ کلب نے ریڈن ہاکس کلب کو62-38سے شکست دیدی ،عسکری الفاذ کلب کی جانب سے سمیع نے 12،بختیار احمد نے 17اور شاہ میر نے 14جبکہ ریڈن ہاکس کلب کی جانب سے شہر یار نے 16،عنزہ خان نے 10اور عمر نے 6پوائنٹس اسکور کئے جبکہ دوسرے اور آخری لیگ میچ میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب کو 49-40سے ڈھیر کردیا ،نشتر کلب کی جانب سے طلحہ امجد نے 22،علی چن زیب نے 18اور سیف اللہ نو شیروانی نے 7جبکہ آرام باغ کلب کی جانب سے زین العابدین نے 16،راج کمار نے 15اور کاظم رضا نے 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نذاکت خان ،جمیل احمد ،طارق حسین،ظفر اقبال ،عامرغیاث اور محمد جاوید نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل ذعیمہ خاتون ،اقرار اویس اور حسن خان تھے ۔