باسکٹ بال : ڈیپارٹمنٹل چمپئین شپ کا رنگا رنگ آغاز ٹیموں کا مارچ پاسٹ ,نمائشی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو شکست دے دی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئین شپ کا آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر نگا رنگ آغاز ہوگیا سیکریٹری کھیل ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹیموں نے مارث باسٹ کیا ، پولیس بینڈ نے قومی نغموں کی دھنیں بجائیں جمناسٹک ، کراٹے ، کک باکسنگ کے کھلاڑیوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے جبکہ نمائشی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیو ن کو 40 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے شکست دے دی ۔ قائد اعظم الیون کی جانب سے زبیر نے 10 انضمام 8 نقاش 8 اور سمیر نے 6 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ علامہ اقبال کی جانب سے زین العابدین نے 8 اسد امام اور وارن نے 6-6 پوائنٹ اسکور کئے عامر غیاث ، ممتاز احمد اور جمیل شیخ نے ریفریز کے فرائض انجام دئے اس موقع پر ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کھلاڑیوں ، شائقین اور عمائدین اسپورٹس سے خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سند ھ مرا د علی شاہ کی دلی خواہش ہے کہ سندھ کھیلوں کا گہوارہ بن جائے اور اس صوبہ کو کھلاڑیوں کے عظیم ناموں سے یادرکھا جائے انہوں نے کہا کہ یہ چمپیئن شپ دنیا میں ایک ایسا پیغام لے کر جائے گی جس سے یہ ظاہر ہوگا کہ کراچی ، سندھ اور پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا پرامن ملک ہے انہوں نے اس موقع پرآرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر دو ٹوائلٹس بنانے کا حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کیا اور کہا کے سالانہ بنیاد پر ایک کراچی باسکٹ بال چمپیئن شپ حکومت سندھ اسپانسر کرے گی اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکر یٹر ی خالد بشیراور سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عندالناصر ، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم اور میڈیا کو آرڈینٹر ایم نسیم نے بھی خطاب کیا تقریب میں امجد علی خان ، محمدیعقوب ، یعقوب قادری ، طارق حسین ، اطہر علی خانزادہ ، خالد شمسی ، کرنل سید بصیر عالم ، احمدعلی راجپوت ، آصف عظیم ، غلام حقا نی ، عابد حسین ، غلام یاسین ،خالد رحمانی ، مشیر ربانی ، شہزاد پرویز بھٹی ، انوار حسین خانزادہ ، خرم رفیق ،محفوظ لحق ، سید طارق شاہ ، شہزاد احمد اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے خالد بشیر کو کھیلوں میں خدمات پر حسن کارکر دگی ایوارڈ دیا ۔ چمپیئن شپ کے باقائد ہ میچز آج شام 6:00 بجے سے شروع ہوں گے ۔