باڈی بلڈنگ : شہدائے آرمی پبلک سکول کے نام سے منصوب باڈی بلڈنگ کے مقابلے 7جنوری کو پشاور میں منعقد ہونگے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) شہدائے آرمی پبلک سکول کے نام سے منصوب باڈی بلڈنگ کے مقابلے 7جنوری کو پشاور میں منعقد ہونگے،اس ایونٹ میں ضلع پشاور کے 70کلبوں کے تن سازحصہ لیں گے ،جسکے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ہارون خان کے مطابق ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اے پی ایس کی شہدائے نام سے منعقدہ ان مقابلوں کے انعقادکا مقصد شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ نوجوانوں کو آگے جانے کے مواقع فراہم کرناہے ،انکاکہناتھاکہ اس ایونٹ کیلئے پشاور کے70کلبوں کے کھلاڑی بھر پور تیاریوں مین مصروف ہیں ،ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافی کیساتھ ساتھ کیش انعامات بھی دیئے جائینگے۔