باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلوں میں پہلی مرتبہ پاکستان بھی شریک ہو گا

لاہور، فلوریڈا ( سپورٹس ورلڈ نیوز)عالمی پروفیشنل باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پہلی بار پاکستان بھی شرکت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پروفیشل ورلڈ باڈی بلڈنگ 25 جون سے فلوریڈا میں ہوگی جس میں پہلی مرتبہ پاکستان بھی شریک ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تن ساز سلمان احمد باڈی بلڈنگ کے ان عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔۔