باکسنگ: باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ, پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ . امریکا یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلیں گے

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پروفیشنل باکسر محمد وسیم اسپانسر شپ نہ ملنے پر افسردہ پاکستان کےہوگئے اور انہوں نے پاکستان کے لیے مزید فائٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلی ہیں اور تمام میں کامیابی حاصل کی ہے، اب وہ ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے لاس ویگاس روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ کولمبیا کے باکسرز کے مدمقابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے باکسر سے اگلی فائٹ پاکستان کے لیے آخری ہوگی، اس مقابلے کے بعد وہ امریکا یا جنوبی کوریا کی شہریت حاصل کرلیں گے۔
محمد وسیم کا کہناتھا کہ حکومتی سطح پر کسی قسم کی سپورٹ نہیں ہے ،15سال سے پاکستان کیلئے کھیل رہا ہوں کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی ،جنوبی کوریا کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش تھی لیکن میں نے انکار کر دیا ،اپنے ملک کیلئے کھیلنا چاہتاہوں لیکن حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ برانڈ ایمبسیڈر کیلئے رابطے کیے جارہے ہیں ،جنوبی کوریا کے سپانسرز میرے سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ میرے پاس جو ٹائٹل ہے وہ جنوبی ایشیا میں کسی کے پاس نہیں ہے ،ورلڈ ٹائٹل کی تیاری اور انتظامات کیلئے فنڈز نہیں ہیں ۔