باکسنگ : ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جو شیوا اور جوزف پارکر کے درمیان باکسنگ فائیٹ رواں ماہ ہونے کا امکان دونوں کے پروموٹرز راضی ،معاہدہ ایک ہفتہ میں متوقع

لندن (سپورٹس ورلڈ نیوز) ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جو شیوا اور جوزف پارکر کے درمیان باکسنگ فائیٹ ہونا طے پاگئی ہے ۔جسکی تاریخ کا تعین رواں ہفتے کر لیا جائے گا ممکنہ طور پر یہ فائیٹ سال2018کے شروع ہونے سے قبل اسی ماہ دسمبر 2017کوہی لڑی جائے گی۔ باکسنگ پرو موٹر ایڈی ہیرن کے مطابق بر طانوی آئی بی او۔ آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے بیلٹ ہولڈر اور نیوزی لینڈ کے ڈبلیو بی او چیمپئین کے درمیان یہ فائیٹ سال کی آخری بڑی اور دھماکے دار فائیٹ ہوگی۔ بر طانوی میدیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پروموٹرز کے درمیان بات چیت اور فائیٹ کی کنفرمیشن ہوتے ہی دونوں باکسرز نے فائیٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایڈی ہیرن کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہوگی کہ جوزف پارکر کے مر موٹرز مقابلے کے حوالے سے ایک ہفتہ کے اندرحتمی معاہدہ طے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ انتھونی جو شیوا امریکہ سمیت کسی بھی مقم پر فائیٹ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔