باسکٹ بال : باہواں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ , باؤنس کلب اور نشترکلب نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا 

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ” 12نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “اختتامی مراحل میں داخل گزشتہ روز2سیمی فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے سیمی فائنل میں باؤنس کلب نے عسکری الفاذ کو 50-41سے زیر کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔فاتح کلب باؤنس کلب کی جانب سے مبشر حسین نے 17،مزمل حسین نے 15اور ضیاء اللہ نے 14جبکہ عسکری الفاذ کی جانب سے سمیع نے 19،سید بختیار نے 10اور شاہ میر نے 5پوائنٹس اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں نشتر کلب نے مضبوط حریف نیبر ہڈ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 33-32سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا ،فاتح کلب نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 17،طلحہ امجد نے 7اور اسد علی نے 5جبکہ نیبر ہڈ کی جانب سے عبداللہ نے 11،محمد علی نے 5اور راجہ نے 3پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے سیمی فائنل میچوں میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،نذاکت خان ،جمیل احمد ،عامر غیاث ،ممتاز احمد ،جاوید احمد خان نے انجام دیئے ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل (آج) مورخہ 21نومبر 2017  بروز منگل شام 7بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ برنس روڈ کراچی پر باؤنس کلب اور نشتر کلب کے مابین کھیلا جائیگا ۔فائنل کے مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان کے سربراہ ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی ہونگے جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔