برازیل : فٹبال ورلڈ کپ کے لیےتئیس رکنی اسکواڈ کا اعلان ,سٹار فٹبالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل

برا زیلیا (سپورٹس ورلڈ نیوز)  پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل نے آئندہ ماہ شیڈول فٹبال ورلڈ کپ کے لیےتئیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سٹار فٹبالر نیمار کو انجری مسائل کے باوجود ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ای میں موجود ہے جہاں اسے کوسٹاریکا، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ سترہ جون کو عالمی ٹائٹل کے لیے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا۔  ٹیم میں شامل کئے گئے کھلاڑیوں میں بطور گول کیپر ایلیسن۔ ایڈریسن۔کاسیو۔
ڈیفینڈرز میں میرانڈا۔ مارکینوز ۔ تھیاگو سلوا ۔ مارسیلو ۔ فلیپے لوئس ۔ فیجنر ۔ پیدروجیرومل ۔دانیلو۔
مڈ فیلڈرز میں کاسیمرو ۔ فر نینڈو ۔ پاولینو۔ریناٹوآگسٹو۔فلیپے کونٹینو۔ ویلان۔ فریڈ۔
فارورڈز میں گیبریل خصوص ۔ رابرٹو فرمینو۔ ڈوگلس کوسٹا۔ٹائیسن۔ اور نیمار شامل ہیں۔