برسبین انٹرنیشنل ٹینس، جوہانا کونتا، پیٹرا کویٹووا، ساسنووچ اور سیواستووا ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

برسبین ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) جوہانا کونتا، پیٹرا کویٹووا، ساسنووچ اور سیواستووا فاتحانہ ا?غاز کرتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ا?سٹریلیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 راؤنڈ میچ میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز کو 6۔4 اور 6۔3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا بھی پہلی ا?زمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے امریکن کھلاڑی کولنز کو شکست دی، سیواستووا نے میزبان کھلاڑی گوریلووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، ساسنووچ بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے انستاسیا کو زیر کیا