باکسر عامر خان کے اپنی نئی محبوبہ کے ساتھ لندن میں سیر سپاٹے ،محبوبہ سے اظہار محبت کے لئے گلاب کا پھول بھی پیش کیا

لندن (سپورٹس ورلڈ نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھے گئے۔  ڈیلی میل کے مطابق 30 سالہ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہے۔عامر خان اور ان کی نامعلوم دوست کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ نامعلوم خاتون نے ہاتھ میں لال گلاب کا پھول بھی اٹھا رکھا تھا۔

خیال رہے کہ باکسر عامر خان نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فریال مخدوم کی جانب سے عامر خان سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے لیے معافی بھی مانگی گئی تھی تاہم باکسر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھاکچھ روز قبل ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کی بیٹی کو خود مختار اور طاقتور بننا سکھائیں گی جو مسلمان خواتین کے لیے ایک مثال بنے۔