بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن نے قلعہ سیف اللہ ڈسٹرک کو کرا ٹے میٹ دے دیا

کوئٹہ (سپورٹس ورلڈ نیوز. سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان جوڈو اکیڈمی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جوڈو کے پلیرز, افیشلز اور کوچز بھی موجود تھے تقریب کے مہمان بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند تھے جس میں انہون نے قلعہ سیف اللہ ڈسٹرک کے بہترین پلیر شیر خان کو ڈسٹرک میں جوڈو کی بہتری کے لیے میٹ فراہم کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوہے نور احمد رند اور دیگر کا کہنا تھا کہ جوڈوکی ترقی کےلیے کام کر رہے ہیں, اپنا کام بخوبی سر انجام دیا ہے اور دیتے رہیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ میٹ کے بنا جوڈو ٹریننگ نہیں ہوتی اور چھوٹ لگنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے اگر سپورٹس بورڈ ہماری ایسوسی ایشن کو میٹ مہیا کردے تو ہم بلوچستان کے تمام ڈسٹرکس کو میٹ دے کر جوڈو کو اک اونچے مقام پر پہنچا سکتے ہیں اور یہی پلیر ملک اور صوبے کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں