بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں بلوچ اسٹار شرافی اور شہزاد محمڈن نے کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) بلوچ مجاہد فٹبال کلب کے زیر اہتمام بلوچ مجاہد رمضان المبارک فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں بلوچ اسٹار شرافی اور شہزاد محمڈن نے کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ،پری کواٹر فائنل میں بلوچ اسٹار شرافی نے الشہباز کورنگی کو 1-2،جبکہ شہزاد محمڈن نے جام الیون کو بھی اسی مارجن سے زیر کیا ، میچ کے مہمان خصوصی نظیر احمد بھٹو چیئرمین ضلاع کونسل کراچی اسپورٹس کمیٹی تھے وقفے کے دوران دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا بلوچ اسٹار شرافی اور الشہباز کورنگی کے درمیاں سنسنی خیز مقابلہ رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول پر تابڑ توڑ حملے کئے کھیل کے دوسرے ہاف میں بلوچ اسٹار شرافی نے لگاتار دو گول اسکور کئے الشہباز کورنگی نے کھیل کے آخری لمحات میں ایک گول کے خسارے کو کم کیا ، جام الیون اور شہزاد محمڈن کے درمیان بھی کانٹے دار مقابلہ رہا شہزاد محمڈن نے وقفے سے قبل ایک گول کی برتری حاصل کی ،جام الیون ملیر نے دوسرے ہاف میں مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا شہزاد محمڈن نے مزید ایک گول اسکور کرکے 1-2سے کامیابی سمیٹ لی۔ ریفریز ، شباب نذر ،جاوید بنگش ، عبدالباقی ،عبدالرؤف شاھ نواز میچ کمشنر ماسٹر غلام رسول میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے