بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ جمعرات کھیلا جائے گا

ڈھاکہ(سپورٹس ورلڈ نیوز) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ  جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔ابو جاوید، عارف الحق، مہدی حسن، ذاکر حسن اور عفیف حسین پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ابو حیدر کی دو برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، امرالقیس، لٹن داس، مہدی حسن، شفیع الاسلام، مومن الحق، ناصر حسین اور تسکین احمد کو ڈراپ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفق الرحیم، محموداللہ، صابر رحمان، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، محمد سیف الدین، ابو حیدر، ابو جاوید، عارف الحق، مہدی حسن، ذاکر حسن اور عفیف حسین پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 فروری کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

 

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/