بھارتی انتہا پسندوں کی جانب  سےمسلمان باڈی بلڈر نوید کے قتل سے بھارتی کھیل و مسلم دشمنی بے نقاب..  وقاص شیخ کے قلم سے

ویسے تو بھارت خود کو سیکولر چیمپیئن کہلواتا ہے.لیکن اسکی انتہا پسندی کی وجہ سے اکثر مقامات پر اسکا گھناؤنا و مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا ریا ہے.ماضی میں پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والی دہشت گردی ہو یا سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی دہشت گردی ہو یا پھر کرکٹ وہاکی میں پاکستان کو دیوار سے لگانے کی سازش ہو. بھارت نے جہاں پاکستان کو کھیلوں سمیت دیگر فورم پر نقصان پہنچایا ہے وہیں اسکی دہشت گردی سے بھارتی مسلمان کھلاڑی بھی متاثر ہوتے رہیں ہیں.کرکٹ میں ظہیر الدین,عرفان پٹھان جیسے کئی کھلاڑیوں کی بیشتر مقامات پر حق تلفی ہوتی رہی ہے.وہیں گزشتہ دنوں قبل بھارتی مشہور باڈی بلڈر نوید کو سرعام مسلم و کھیل دشمنی میں تلواروں سے وار کرکے شہید کردیا.جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوچکی ہے.مزکورہ ویڈیو میں با آسانی قاتلوں کے چہرے دیکھے جاسکتے ہیں

.لیکن جب بھارتی پالیسی میں انتہا پسندی ہو تو کون ان قاتلوں کو گرفتار کرے گا.جب  میں نے ویڈیو دیکھی تو میری آنکھین نم ہوچکی تھیں میں نے بے اختیار قلم اٹھایا اور میرے قلم نے دکھ و افسوس کے ساتھ لکھنا شروع کیا. میں نے مزکورہ دلخراش ویڈیو میں ایک مسلمان باڈی بلڈر نوید کو نہیں بلکہ بھارتی کھیلوں کو سرعام قتل ہوتے دیکھا.شہید باڈی بلڈر نوید کو تلواروں اور ڈنڈوں سے بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے باوجود اسکے بے جان جسم ہر مسلسل وحشی درندے تلوار اور ڈنڈے مارتے رہے اور یہ واقعہ کسی نا معلوم جگہ کا نہیں تھا بلکہ با رونق روڈ کا تھا جہاں صرف وحشی درندے تھا باقی اسے مرتا دیکھنے والے تماش بین.اقوام متحدہ و او آئی سی کینجانب سے مجرمانہ خاموشی کی بدولت دن بدن بھارت بے لگام یوتا جارہا ہے.اگر دنیا کے سپر پاور ملکوں نے بھارت کو لگام نہ دی تو پھر خدا کا عذاب نہیں ٹالا جاسکتا.ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا