بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائیگا

نئی دہلی(سپورٹس ورلڈ نیوز)بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ10 دسمبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ اس سے قبل میزبان بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 239 کی عبرتناک شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کی تھی جو آخر تک برقرار رہی۔سیریز کے دو میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 13 دسمبر کو چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کوٹک میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو اندور می میں کھیلا جائے گا