بھارت نے جنوبی افریقا کو پانچواں ون ڈے 73 رنز سے شکست دے کر چھ میچز کی سیریز چار ایک سے جیت لی

پورٹ الزبتھ (سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت نے جنوبی افریقا کو پانچواں ون ڈے 73 رنز سے شکست دے کر چھ میچز کی سیریز چار ایک سے جیت کر پروٹیز سرزمین پر تاریخ رقم کر دی۔ پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 274 رنز بنائے۔ روہت شرما نے سب سے زیادہ 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے جواب میں جنوبی افریقن ٹیم 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ویرات کوہلی الیون نے چھ میچز کی سیریز چار ایک سے اپنے نام کر کے پروٹیز سرزمین پر پہلی بار ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انڈین ٹیم کی جانب سے کلدیپ یادوو نے 4، یوزویندرا چاہل نے 2 جبکہ جسپریت بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

کر کٹ کی تازہ ترین ملکی اور انٹر نیشنل خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام /کر کٹ نیوز                       

  https://www.facebook.com/cricket.sportsworldpk/