بھوبھنیشور ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائشیا کے درمیاں کھیلا جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر

بھوبنیشور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ ملائشیا کے ساتھ کھیلا.جو کہ 1-1 گول سے برابر رہا.میچ انتہائی دلچسپ رہا .ہاف تک دونوں ٹیموں کی جانب سے پے در پے حملے کئے گئے .دونوں ٹیموں کے گول کیپر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے .جارحانہ اور یقینی گولوں کو روکنے میں کامیاب ہوئے.51 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد عتیق کی جانب سے فیلڈ گول کرکے 0-1 کی برتری پاکستان کو دلادی.چند ہی منٹوں بعد 55ویں منٹ یعنی میچ کے آخری لمحوں میں پینلٹی کارنر کے دوران ملائشیا کے فایضل ساری نے گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا.جو کہ میچ کے اختتام تک برابر رہا.