بیجنگ اولمپکس میں سونے کا تمغے جیتنے والی تین چینی خواتین کے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ ،نااہل قراردیدیاگیا

لوسانے( سپورٹس ورلڈ نیوز) بیجنگ اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں سونے کے تمغے جیتنے والی تین چینی خواتین کوگزشتہ روزان کے دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ کرنے کے بعدنااہل قراردیدیاگیا،یہ بات بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے بتائی۔75کلوگرام کی چیمپئن کاؤلی ،48کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں سونے کاتمغہ جیتنے والی چن شیشیااور69کلوگرام مقابلوں میں کانسی کاتمغہ جیتنے والی لیوچنہونگ سے ان کے ٹائٹل واپس لے لئے گئے ۔لندن میں 2008اور2012ء اولمپکس میں حصہ لینے والے اٹھلیٹس میں سے گزشتہ روزمجموعی طورپرآٹھ اتھلیٹس کونااہل قراردیاگیاہے ،ایساان دونوں گیمزکے دوران معائنوں کیلئے ان کے دیئے گئے معائنوں کے دوبارہ ٹیسٹ کرنے کے جاری سلسلے کے دوران ہواہے ۔ویٹ لفٹنگ مقابلوں کاشعبہ حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والی تقریباًنصف درجن کے ڈوپنگ کیسزکیلئے ذمہ دارقرارپایاگیاہے ۔

follow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1