بیس بال پاکستان میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے سید خاور شاہ، کی بدولت یہ کھیل چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت کے علاوہ اب فاٹا میں بھی مقبولیت حاصل کر چکا ہے : پر ویز احمد شیخ

کوٹری (سپورٹس ورلڈ نیوز) “بیس بال پاکستان میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے جس کیلئے فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ، سندھ کے صدر انجینئر محمد محسن خان اور دیگر کی خدمات قابل ستائش ہیں کہ جن کی بدولت یہ کھیل چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت کے علاوہ اب فاٹا میں بھی مقبولیت حاصل کر چکا ہے”۔ ان خیالات کا اظہار حیدر آباد بیس ایسو سی ایشن اور سندھ کے آفیشل پر ویز احمد شیخ نے قائد اعظم گیمز اسلام آباد میں شرکت کیلئے منتخب سندھ بیس بال کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ سخت محنت ، دلچسپی اور لگن سے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ اگلے مرحلے آسانی سے طے کر سکیں۔ ریلوے گراؤنڈ کوٹری میں شروع ہوئے مذکورہ کیمپ میں جونیئر کھلاڑیوں کو بھی کال کیا گیا تھا تاکہ وہ سینئرز کے ساتھ مل کر اپنے شہر میں بیس بال کلچر کے فروغ کیلئے معاون ہو سکیں۔ کیمپ کے پہلے دن کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ اور قائد اعظم گیمز میں شرکت سے متعلق بائی لاز سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر جاوید علی ڈیرو، جاوید اقبال، ذاکر خشک، ظہیر الدین ، محمد کامران اور دیگر موجود تھے۔ سندھ کے صدر انجینئر محمد محسن خان کے مطابق پر ویز احمد شیخ کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔ جبکہ عامر سلیم ، عبد الجواد، ندیم ظہیر کوچز اور ساجد اعوان لوکل کو آرڈینیٹر ہونگے۔ مذکورہ ٹیم 5مئی سے اسلام آباد میں ہونے والے قائد اعظم گیمز میں شرکت کرے گی۔

fallow  us  on   facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1