بیچ گیمز ہینڈ بال، پاکستان نے بھارت کے بعد بحرین کو بھی شکست دے دی

داننگ ۔ ویتنام (سپورٹس ورلڈ نیوز ) بیچ گیمز ہینڈ بال، پاکستان نے بھارت کے بعد بحرین کو بھی شکست دے دی۔ آج بیچ گیمز ہینڈ بال ایونٹ کے دوسرے روزپاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بحرین کی ٹیم کو دو۔ایک سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ پیچ کے پہلے ہاف میں بحرین کی ٹیم نے پاکستان کو انیس۔اٹھارہ سے شکست دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے بحرین کی ٹیم کو اکیس ۔ سولہ سے جبکہ تیسرے ہاف میں پاکستان نے بحرین نو۔چھ سے شکست دے کر تین سیٹ کے میچ میں دو۔ ایک سے کامیابی حاصل کر لی ۔اس سے قبل گذشتہ روز اپنے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو دو صفر سے شکست دیدی تھی۔ ویت نام کے شہر دا ننگ میں جاری گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت کے خلاف تھا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے ہاف میں 27-16 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں پاکستان ٹیم نے 20-19 سے کامیابی اپنے نام کر کے میچ میں دوصفر سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

follow us on facebook             https://www.facebook.com/sportsworldpk.web