بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز کے میچز کے نتائج

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) بیگم کلثوم سیف الله خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز بوائز انڈر۔ 18 کے پہلے مقابلوں میں کاشان عمر، ہسام خان، عبدالحنان خان، کامران خان، حمزہ عاصم، سبحان بن سالک، اذن ساجد اور فیضا شاہد نے اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائز انڈر۔14 سنگل پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں عبدالباسط، کاشان عمر، احمد نائیل، طلحہ خان اور عبدالحنان نے اپنے اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ لیڈیز سنگلز کے میچز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔