بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کا میں راؤنڈ کل پیر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا

اسلام آباد( سپورٹس ورلڈ نیوز) بے نظیر بھٹو شہید اشنٹرنینل ٹینس چیمپیئن شپ کا میں راؤنڈ کل پیر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، ا?ئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، ا?سٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر ۔18، سنگلز، بوائز انڈر۔14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر۔ 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ کا مین راؤنڈ 17 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ پری کوارٹر کوارٹر 20 دسمبر کو، کوارٹر فائنل مقابلے 21 دسمبر کو، سیمی فائنل 22 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گی