سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ  کو 1-2 سے شکست دیکر ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا ٹائیٹل اپنے نام کر  لیا.کھلاڑیوں پرلاکھوں کے انعامات کی برسات

کراچی( ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کے  فائنل  میں سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ  کو 1-2 سے شکست دیکر ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا ٹائیٹل اپنے نام کر  لیا.تفصیلات کے مطابق کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں جاری تاریخی ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017 کے فائنل میں سندھ رینجرز نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ہرادیا.سندھ رینجرز کی جانب سے شہباز ابراہیم نے 17ویں منٹ میں فیلڈ گول اسکور کیا .اسکے ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے شہزاد حنیف نے 45ویں منٹ میں گول اسکور کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا.بعد ازاں سندھ رینجرز کے عباس حیدر نے 48ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب ہوگئے.
اس طرح سندھ رینجرز نے 1-2 سے میچ جیت لیا.میچ کےمہمان خصوصی ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید انکے ہمراہ کے ایچ اے
صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ تھے.فائنل ونر سندھ رینجرز  ٹیم کو ڈی جی رینجر 5 لاکھ روپے کیش پرائز و ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم ڈسٹرکٹ ویسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے کیش پرائز دیا گیا جبکہ مین آف دی میچ عباس حیدر کو 5 ہزار کیش پرائز دیا گیا.اسکے علاوہ ایونٹ کے بیسٹ گول کیپر منصور کو 50ہزار روپے و موٹر سائیکل,ٹاپ اسکورر سبطین رضا کو 50 ہزار روپے کیش پرائز و موٹر سائیکل,جبکہ بیسٹ پلیئر سابق قومی کپتان حسیم خان کو 50 ہزار کیش پرائز دیئے گئے.اس موقع پر فاطمہ حیدر حسین نے مہمان خصوصی ڈی رینجر کو گلدستہ پیش کیا.کے ایچ اے پریزیڈنٹ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مہمان خصوصی ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید کو یادگاری شیلڈ پیش کی.ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید نے شاندار ایونٹ کرانے پر مبارکباد پیش کی, اس موقع پر کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے مہمان خصوصی ودیگر مہمانوں کو شکریہ ادا کیا.
انٹر نیشنل ہاکی کمنینٹر و کے ایچ اے ایگزیکٹیو ممبر ریاض الدین نے کمپیئرنگ کے فرائض سر انجام دیئے.ڈی جی رینجر میجر جنرل محمد سعید کے علاوہ بریگیڈیئر شاہد,بریگیڈیئر نسیم,ک ایچ اے سیکریٹری سابق انٹر نیشنل کھلاڑی سید حیدر حسین,سیکریٹری اولمپیئن جہانگیر بٹ,اولمپیئین حنیف خان ,اولمپیئن افتخار سید,سابق انٹر نیشنل ایمپائر چوہدری اشرف,میجر شاہنواز,انٹرنیشنل کھلاڑی جمیل احمد خان,احتشام وارثی,ایم ڈی کے کے سی ای او راشد محمود اعوان,مسعود جعفری, چیئر مین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز خان, کے ایچ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اعجاز الدین,ڈاکٹر ایم اے ماجد,آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال ,میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ,جوائنٹ سیکریٹری عبدالعظیم خان,ایگزیکٹیو ممبر نسیم حسین, ریاض الدین,انور فاروقی,زاہد محمود,راؤ جاوید اقبال,عبدالمعید خان ,ندیم احمد,غلام حمد خان دیگرہاکی سے وابستہ سابق پلیئرز آفیشلز اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی .واضع رہے مزکورہ ایونٹ ہاکی کی تاریخ اور ڈسٹرکٹ کی سطح کا سب سے زیادہ کیش پرائز و انعامات کا ایونٹ تھا.